اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترک کرنسی لیرہ کی قیمت، ہمارے مضبوط ڈالر کے مقابلے میں کم ہونے کے باعث المونیم کی درآمدات کی قیمت کو 20 فیصد تک بڑھایا جائے گا اور اسٹیل کی در آمدات کی قیمت کو 50 فیصد تک بڑھایا جائے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا اس وقت ہمارے ترکی سے تعلقات اچھے نہیں ہیں۔واضح رہے کہ رواں مہینے کے آغاز میں امریکہ نے دو ترک حکام پر پابندیاں عائد کی تھیں۔جن پر جاسوسی کرنے اور دہشت گردی کے الزام ہیں،
ترکی نے فوری جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کے اس اقدام سے دو اتحادیوں کے درمیان تعلقات کو مزید نقصان پہنچے گا۔
.......
/169